شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، ایک اہلکارسیکیورٹی اہلکار شہید ایک زخمی

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب تحصیل سپین وام میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ٹیم کی سکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہکار کو شہید کردیا، جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا، سرکاری ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے دی خیبرٹائمز کوبتایا ہے، کہ شمالی وزیرستان کے دورافتادہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا، تاہم کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں