پشاور: ( دی خیبر ٹائمز فارن ڈیسک ) بد امنی کے باعث افغاستان سے ہجرت کرنے والے پشاور میں مقیم افغان مہاجرین معاشی بدحالی کا شکار ہیں، کورونا وائرس اور جزوی لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں دیگر شہری روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں وہیں پشاور کے علاقے خزانہ میں تقریبا چار سے پانچ ہزار مقیم مہاجرین جن میں اکثریت کی تعداد ڈرائیوروں یا دیہاڑی دار مزدوروں کی ہے، لیکن اب کوونا وائرس کی وجہ سے وہ دیہاڑی دار بے روز گار ہو گئےہیں اور اب گھروں میں فاقوں کا راج ہے، ان مہاجرین کے مطابق کسی نے ان کی حالت زار جاننے کی زحمت نہیں کی اور راشن یا جو پیسے بچا کے رکھے تھے، وہ بھی ختم ہوگئے ہیں اس لئے اب اللہ کے آسرے پر پڑے ہیں، ان مہاجرین نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاون درست سہی لیکن حکومت ہماری مشکلات پر بھی توجہ دے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments