پشاور(دی خیبرٹائمزکامرس ڈیسک ) تاجر اتحاد کے صوبائی صدر مجیب الرحمن کی قیادت میں شفیع مارکیٹ تاجر برادری کا اجلاس ہوا,اجلاس میں تاجران نے حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کی حمایت کی. اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور ملک ، قوم کے حق میں دعائیں کی گئیں.اجلاس میں جنرل سیکرٹری شفیع مارکیٹ یاسین خان، حاجی دلاور، حاجی تازہ گل، حاجی اسماعیل، حاجی فرہاد اور دوسرے تاجروں نے شرکت کی.اجلاس میں ملک کو درپیش کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن زیر بحث اور موجودہ صورتحال میں حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں توسیع کی حمایت کا اعلان کیا اور مطالبہ کیا کہ چھوٹے تاجروں کو گرانٹ اور ریلیف دیا جائے ، یہاں زیادہ تر لوگ کرایہ دار ہے اور سفید پوش لوگ ہیں حکومت وقت سے اپیل ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے اور ریلیف پیکیج میں انہیں نظر انداز نہ کریں،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments