پشاور(خیبر ثائمز ہیلتھ ڈیسک)لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں دو مریض جان بحق ہوگے. ایک جان بحق مریض کورونا وائرس کا پازیٹیو جبکہ دوسرا مریض مشتبہ کیس ہے.زرائع کے مطابق 60 سالہ مریض خان شیر ولد نوشیروان کو صوابی سے 31 مارچ کو ہسپتال لایا گیا تھا. مذکورہ مریض کے بارے مین بتایا جارہا ہے کہ یہ حالیہ تبلیغ سے واپس آیا تھا طبیعت خراب ہونے پر صوابی سے ایل آر ایچ میں لایا گیا تھا تاہم گزشتہ روز مریض حالت تشویشناک ہونے پر جان بحق ہوگیا تھا. مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے. اسی طرح پشاور کے علاقہ گلبہار کے 55 سالہ رہائشی مریض حاجی نادر خان ولد سید رحیم کو 11اپریل کو ہسپتال تشویش ناک حالت میں لایا گیا تاہم مریض کے آتے ہی جان بحق ہوگیا تھا. مذکورہ مریض کے نمونے تشخیص کےلئے بھیجے گئے ہیں جس کے رزلٹ تاحال موصول نہیں ہوئے ہیں. ہسپتال ترجمان عاصم کے مطابق ہسپتال میں اس وقت 12 مریض داخل ہیں, جن میں 6 مریض کنفرم کیسز ہیں.مریضوں کا آئسولیشن وارڈ میں علاج کیا جارہا ہے.
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments