ضم اضلاع پر سیلز ٹیکس ظلم ہے، وعدے پورے کیے بغیر ٹیکس ناانصافی ہے: امیر جماعت اسلامی وسطی خیبرپختونخوا



پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی عبدالواسع نے ضم شدہ اضلاع پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کو قبائلی عوام سے ناانصافی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف ظلم ہے بلکہ صوبے میں انضمام کے وقت کئے گئے وعدوں سے کھلا انحراف بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے ہر سال ضم اضلاع کے لیے 100 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا، مگر بجٹ 2025-26 میں اس پر عمل نہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ عبدالواسع نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد ترقیاتی وعدے، جیسے انڈسٹریل زون، میڈیکل کالج، انجینئرنگ یونیورسٹی اور دیگر سہولیات، آج تک پورے نہیں کیے گئے۔ اس کے باوجود کمزور صنعتی ڈھانچے اور کاروباری طبقے پر ٹیکس عائد کرنا غیر منصفانہ ہے۔

ان کے ہمراہ صوبائی نائب امیر میاں صہیب الدین کاکاخیل، شاہ فیصل آفریدی، حاجی حسن شنواری، ملک سعید خان اور دیگر قبائلی رہنماء بھی موجود تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پہلے ترقیاتی وعدے پورے کرے، تب ہی ٹیکس کا نفاذ قابل قبول ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں