شمالی وزیرستان ( دی خیبر ٹائمز خصوصی رپورٹ ) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپ ایک اہلکار شہید، دو شدت پسند مارے گئے ہیں، آئی ایس پی آر
پاک افواج کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہاہے، کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو اطلاع ملی کہ دہشت گرد دتہ خیل سے آٹھ کلومیٹر شمال جنوب کی جانب واقع علاقے درگئی میں داخل ہوگئے ہیں، اسی طلاع پر سیکورٹی فورسز نے کاروائی کی فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکورٹی اہلکار نائیک عادل شہزاد جس کی عمر 32 سال ہے، جس کا تعلق مانسہرہ سے تھا، شہید ہوگیاہے جبکہ جوابی فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں،