میرانشاہ (دی خیبر ٹائمز خصوصی رپورٹ) شمالی وزیرستان میں پرانشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی کے گودام میں اتشزدگی سے لاکھوں روپوں کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ اتشزدگی کی وجوہات اور نقصانات کا تعین کیا جا رہاہے۔ شمالی وزیرستان کے ضلعی انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق میرانشاہ سول کا لونی میں واقع پی ڈی ایم اے خیبر پختونخواہ کے گودام میں پیر کی صبح اچانک اتشزدگی سے گودام کے اندر خیمے، بسترے، چارپائی اور قدرتی افات میں کام انے والا دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ اتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائیر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور اگ پر قابو پالیا۔ پی ڈی ایم اے کے کوارڈینیٹر برائے شمالی وزیرستان شاہ دراز وزیر نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ ابھی نقصانات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے اور نہ ہی اتشزدگی کی وجاہات کا تعین کیاگیا ہے۔ دریں اثناء وزیرستان یونین اف جرنلسٹس کے اراکین نے مقامی انتظامیہ کے بارے میں ایک اجلاس میں بتایا ہے کہ اتشزدگی کی کوریج کیلئے جاتے ہوئے چیک پوسٹوں پر صحافیوں کو روکا گیا اور چیک پوسٹوں کے عملے نے مقامی صحافیوں سے بد تمیزی کی۔ یونین نے ضلعی انتظامیہ اور جی اوسی سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کے ساتھ چیک پوسٹوں کے عملے کے روئیے کا نوٹس لیا جائے اور صحافیوں کو ازادانہ ماحول میں کام کرنے کا موقع دینے کیلئے چیک پوسٹوں پر متعین عملے کو ہدایات جاری کی جائیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments