thousands of Afghans entered Afghanistan from Pakistan today
Social media video shows thousands of Afghans entered Afghanistan from Pakistan today through Torkham pass. The governor of Nangarhar, Shah Mahmood Miakhel, urged the people to be patient and let the medical staff screen for COVID-19.Posted by TOLOnews on Tuesday, April 7, 2020
تورخم کے راستے افغانستان جانے والےافغان شہریوں کا دھاوا، زبردستی تورخم گیٹ کراس کرکے افغانستان داخل ہوگئے،
6 ہزار سے زائد افغانی گزشتہ دو ہفتوں سے پاکستان میں پھنسے ہوئے تھے، افغان حکومت کی درخواست پرویزہ رکھنے والے روزانہ ایک ہزار افغان شہریوں کیلئے تین دن تک تورخم اور سہین بولدک کے راستے سے جانے کی اجازت دے دی تھی.
کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے اضلاع میں جزوی لاک ڈاون کے اعلان کے بعد تمام ائیرپورٹس پراگر جہازوں کا اڑان بندکردیاگیا، وہیں افغانستان کے ساتھ پاک افغان بارڈرز کع بھی مکمل طورپر سیل کردیاہے، تاہم کئی ہزار افغان شہریوں کو افغانستان جانے کیلئے افغان حکومت کی درخواست پر پاکستان نے ویزہ رکھنے والے افغانی شہریوں کو پاکستان سے افغانستان جانے کیلئے 6 اپریل سے 9 اپریل تک یک طرفہ بلوچستان میں سپین بولدک اور خیبرپختونخوا کے تورخم بارڈر جانے کی اجازت دیدی، 7 اپریل کو افغان شہری جب تورخم پہنچے تو اسے معلوم ہوا کہ اب وہ دوبارہ پھنس گئے ہیں، اور اس تناسب سے ان کا افغانستان داخلہ ممکن نہیں، تب افغان شہریوں نے تورخم بارڈر پر دھاوا بول ککر افغانستان میں داخل ہونے کیلئے آگے بڑھے.
گزشتہ دو ہفتوں سے پھنسے افغان شہریوں نے پولیس کی پرواہ نہ بارڈر پر موجود ایف سی یا قانون کی اور افغانستان داخل ہوگئے، افغان حکومت کا بھی امتحان اس وقت شروع ہوا جب یہ لوگ بغیر اسکریننگ کے وہاں سے بھی آگے بڑھے، افغان حکومت اور محکمہ صحت افغانستان نے پاکستان سے افغانستان داخل ہونے والوں کیلئے کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر قرنطینہ سنٹر بھی قائم کیا تھا، جو لیکن افغان شہریوں کے بے ہنگم ہجوم نے وہاں کے قانون و قاعدے کی بھی خلاف ورزی کرکے افغانستان کے مختلف شہروں میں داخل ہوگئے،