طالبان نے دو غیر ملکی پروفیسرز رہاکردئے ، افغان حکومت نے تین اہم طالبان رہنماوں کو رہاردئے،
افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے، کہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوا ہے، رہائی کے اس مرحلے میں افغان طالبان نے کابل سے اغوا ہونے والے یونیورسٹی کے دو غیر ملکی پروفیسرز اسٹریلیاکے جان ویکس اور امریکی شہری کیون کین کو رہاکردئے ہیں، جبکہ افغان حکومت نے ان کے بدلے سابقہ افغان طالبان کے سپریم کمانڈرجلال الدین حقانی اور افغان طالبان کے نائب امیر سراج الدین حقانی کے بھائی انس حقانی ، اہم طالبان کمانڈر ملا محمدنبی عمری کے بیٹے حافظ عبدالرشید اورسابقہ طالبان کمانڈرولی خان کے بیٹےحاجی مالی خان کو رہاکردیا،
ڈاکٹر اشرف غنی نے انکشاف کیا کہ اس وقت افغان حکومت کے ساتھ مختلف مقدمات میں 11ہزار سے زائد طالبان قیدی موجود ہیں، جس پر افغان عدالتوں میں مقدمات چلائے جارہے ہیں، ڈاکٹر اشرف غنی کا کہنا تھا، کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے وہ ہر کوشش کو خوش آئند قرار دیتے ہیں، زرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ زلمے خلیل زاد نے طالبان کے سیاسی اور مزاکراتی ٹیم کے ساتھ اس حوالے سے مزاکرات ہوئے تھے،
Load/Hide Comments