کرونا وائرس کے دوران ملک میں جاری بدترین لاک ڈاؤن کی وجہ سے چھوٹے تاجر شدید مشکلات سے دوچار ہیں

ایوان ہائے صنعت وتجارت کے سیکرٹری جنرل اور سابق سینیٹر حاجی غلام علی اور دیگر تاجر رہنماؤں نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے، کرونا وائرس کے دوران ملک میں جاری بدترین لاک ڈاؤن کی وجہ سے چھوٹے تاجر شدید مشکلات سے دوچار ہے، موجودہ صورتحال کی وجہ سے بیشتر مزدور اور غریب طبقہ کےبیروزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے،
حکومت تاجروں کو سہولیات دیں، قرضوں پر بینک مارک اپ میں ایک سال کی چھوٹ دی جائے، جبکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے یوٹیلیٹی بلز کےلئے گرانٹ دی جائے، صنعتی کارکنوں کی تنخواہوں کی ادائیگی ممکن بنائی جائے، اور کرایوں کو معاف کرکے تاجروں کو لاک ڈاؤن پر آمادہ کیاجائے، صوبائی حکومت فوری طور پر تاجروں کا مشاورتی اجلاس بلایائے اور اس حوالے سے تاجر برادری سے مشاورت ہی سے غریب اور متوسط طبقہ کوسہولیات فراہم کی جائے،

اپنا تبصرہ بھیجیں