پشاور( دی خیبر ٹائمز کرائمز ڈیسک ) ۔۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن کے مطابق اٹک پولیس کا تھیلسیمیا ویلفئیر فاونڈیشن اٹک کے تعاون سے پولیس لائن اٹک میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر اٹک پولیس کا تھیلسیمیا ویلفئیر فاونڈیشن کے تعاون سے پولیس لائن اٹک میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران کے علاوہ عوام الناس نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر کرونا وبا کی پیش نظر سوشل ڈسٹنسنگ کے اصول کو مد نظر رکھا گیا ۔ عوامی حلقوں کی جانب سے اٹک پولیس کو بلڈ ڈونیشن کی کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی گئی اور اٹک پولیس کے افسران کے اس جذبہ انسانیت کو سراہا۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا عوام کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھاکہ خون کا عطیہ دینا انسانیت کی بہترین خدمت ہے۔تھیلسیمیا کے مریضوں کے لیے بلڈ کیمپ میں خون کا عطیہ دینے والوں کا جذبہ قابل تعریف ہی نہیں قابل تقلیدبھی ہے۔اٹک پولیس ماضی میں بھی ہر مشکل گھڑی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہی ہے اور تھلیسمیا کے مرض کے خلاف بھی اپنا کردار با احسن نباتی رہے گی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments