پشاور(دی خیبر ٹائمز)پشاور کے مقامی عدالت نے خرد برد کے الزام میں گرفتار گورنمنٹ کنٹریکٹر کو ضمانت دیدی۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاورتنویر اقبال نے محکمہ فوڈ کے کنٹریکٹر کی ضمانت منظور کرلی فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے گورنمنٹ کنٹریکٹر جاوید احمد کو کو 1891 میٹرک ٹن گند م کے خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر انٹی کرپشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھااس پر الزا م تھا کہ پاسکو نے مختلف گوداموں میں گندم پہنچانے کیلئے کنٹریکٹ کیا تھا تاہم سرکاری گودام میں نہیں لیا گیا اور اسے اوپن مارکیٹ میں فروخت کیا گیا جس کی وجہ سے سرکاری خزانے کو اسی ملین کا نقصان پہنچا تھا اور صوبے میں گندم کا بحران پیدا ہوا تھا اس خرد برد میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور متعدد ڈائریکٹر بھی ملوث ہیں۔
Load/Hide Comments