پشاور میں ہلکی بارش سےموسم بہار کامزہ دوبالا کروناسےمحصورشہری بھی موسم کامزہ لینےنکل آئے،

پشاور ( نمائندہ خصوصی) پشاور میں سہ پہر سے اسمان پر اُمڈتے رنگین بادلوں نے اخر اپنی اغوش سے موسم بہار کی رنگینیوں کو دوبالا کرنے کیلئے موتیوں کے ہار جیسے قطرے ٹپکانا شروع کردئے جس سے موسم میں انتہائی خوشگوار تبدیلی ائی اور الودگی سے پاک اس شہر میں بارش کے بعد پشاور کا چہرہ ایسے اُجلا اُجلا اور نکھرا نکھرا سا لگ رہا ہے جیسے کہ دن بھر مٹی میں کھیلنے والے بچے کا منہ دھویا جائے۔ پھولوں کے شہر پشاور میں جمعرات کو ہلکی پھلکی بارش کے بعد کرونا سے گھروں میں محصور شہریوں نے شام کو چہل قدمی سے خود کو نہ روک پائے اور بہت سارے لوگوں کو سڑکوں کے کنارے رنگ برنگی چھتریوں میں واک کیلئے نکل ائے ۔ ایک شہری نذیرخان شینواری نے دی خیبر ٹائمز کو بتایا کہ وہ دن بھر گھر میں محصور تھے اور شدید بوریت کا احساس تھا لیکن بارش سے موسم میں جو خنکی اور خوشگواریت ائی تو خود کو نہ روک پایا اور احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھ کر اخر کار واک پر نکل ہی ایا ۔ایک دوسرے شہری گل ولی خان نے بتایا کہ کاش کہ اج دوستوں کو مدعو کرسکتا اور شام کو کھانے پر اکھٹے ہو سکتے لیکن احتیاط بہر حال اچھی ہے کیونکہ جان ہے تو جھان ہے ۔ محکمئہ موسمیات نے پشاور اور گردونواح میں مزید ایسے بارشوں کی پیشن گوئی کردی ہے جس سے امید ہے کہ موسم میں مزید خنکی اجائے گی اور گرمی کا ہلکا پھلکا زور بھی ٹوٹ جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں