پشاورکےتاجروں نے14اپریل کےبعدلاک ڈاؤن ختم کرنےیانرمی کا مطالبہ کردیا

پشاور ( دی خیبر ٹائمز کامرس ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت نے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کی کوشش کی تو تاجر برادری اپنی دکانیں خود کھول دینگے لاک ڈائون ختم نہیں کیا جاتا تو بازاروں کو پانچ گھنٹے کھولا جائےاز خود دکانیں کھولنے کی تمام ترذمہ داری حکومت پرعائد ہوگی تاجروں کی صدر کینٹ اور یونیورسٹی روڈ کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس میں انتظامیہ اور ملک بھرکی تاجربرادری سے مذاکرات کیلئے آٹھ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے 14 اپریل کے بعد شہر میں مزیدلاک ڈاؤن کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا،مجیب الرحمان صدر کینٹ تاجران کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجربرادری کوشدید مالی نقصان کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاجرمزیدنقصان کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں تشکیل دی گئی آٹھ رکنی کمیٹی حکومت اورتاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کردار ادا کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں