من گھڑت خبریں قومی وحدت کے لئے نقصان دہ ہیں،مولاناحسین احمد

پشاور(دی خیبر ٹائمز نیوز ڈیسک )مشکل کی اس گھڑی میں قومی وحدت کی ضرورت ہے۔ علماء بھر پور طریقے سے قومی فرائض ادا کررہے ہیں- وفاق المدراس العربیہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم مولاناحسین احمد نے مدارس کھولنےکے حوالے سے خبرپر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ۔ اس وقت تمام مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام تر مذہبی اجتماعات ملتوی کر دیے ہیں۔کرونا وائرس کی وبا میں علمائے کرام بھر پورطریقے سے قومی فرائض اداکر رہے ہیں ۔لیکن تمام تر تعاون کے باوجود حکومت علماء اور مذہبی طبقات کے ساتھ دین دشمنی کا مظاہرہ کر رہی ہے -ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جاتی ہیں۔اور اب مدارس کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی یہ گھڑی جھوٹی خبریں پھیلانے اور ایک دوسرے پر اپنی ذمہ داریاں ڈالنے کی نہیں بلکہ ان حالات میں قومی وحدت اور یکجہتی کی ضرورت ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں