مردان، تاجر قتل کیس میں ملوث خطرناک ڈکیت گروہ کےدوسرے مرکزی ملزم جہانزیب بھی گرفتار

مردان ( دی خیبر ٹائمز خصوصی رپورٹ ) 2 فروری کو بغدادہ مردان میں موبائل فون دوکاندارمحمد عمیر صدیقی کو شام کے وقت نامعلوم افراد نے دکان کے قریب فائرنگ کرکے زخمی کیاتھا، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوا۔ ڈی پی او سجادخان نےاس اندھے قتل کیس کو ٹریس کرنے کا ٹاسک سٹی سرکل پولیس کو سونپ دی تھی، جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت بروئے کارلاتے ہوئے ملزم سہراب گل ولدمعراج گل سکنہ تمبولک تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیاتھا جس نے دوران انٹاروگیشن اپنے دوسرے شریک واردات ساتھی ملزم جہانزیب ولد امیر نواب سکنہ تمبولک کا نام بھی اگل دیا تھا جسکی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل انعام جان خان کی قیادت میں ایس ایچ او سٹی مقدم خان اور تفتیشی آفیسر پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی،جنہوں نے ملزم جہانزیب تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزم نے دوران انٹاروگیشن واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتےہوئےاس کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔گرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں