عوام کی امداد کرنے والے ایدھی فاونڈیشن کے ڈرائیوروں کی تنخواہ 10 سے 5 ہزار روپےکردی گئی

پشاور ( دی خیبر ٹائمز رپورٹ ) اپریل 10-2020

10ہزار روپے مہینے میں کام کرنے والے ایدھی فاونڈیشن کے ڈرائیوروں کو کہا گیا ہے کہ 5 ہزار پلس کمیشن پر کام کریں ورنہ گھر جاسکتے ہیں، ادارے سے بیشتر ملازمین نمستعفی ہوگئے ہیں ، جس کے بعد وہ در در کی ٹھوکریں کھاتے ہوئے دوسری جگہوں پر اپنے لئے کام ڈھونڈ رہے ہیں، ایدھی فاونڈیشن کی ملک میں تین سو سنٹر کام کررہے ہیں، جبکہ18 سو ایمبولینس اس وقت ایدھی فاونڈیشن میں کام کرہے ہیں، بعض ڈرائیور جاب نہ ہونے کی وجہ سے 5 ہزار روپے پر کام کررہے ہیں، کمیشن ملا کر آٹھ ہزار روپے مل جاتے ہیں , کرونا کی صورتحال کے باوجود خیبرپختونخوا میں صرف ایمبولینس سروسز ایدھی فراہم کررہی ہے، متاثرین اور اپنے رضاکاروں کو بھی سامان اور راشن نہیں دے رہا ، ملازمین مجبوری کی وجہ سے بات کرنے سے گریزاں ہیں، لوگوں کی خدمت کے دعوے کرنے والے ایدھی کے اپنے ملازمین کی تنخواہیں بنیادی ضرورتیں بھی پوری نہیں کرسکتے، ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاہے، کہ جب سے عبدالستار ایدھی اس دنیا ئے فانی سےرحلت فرما چکے ہیں، تب سے ایدھی فاونڈیشن کے تمام ملازمین یتیم ہوگئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں