عدالت عالیہ پشاور نے وکلاء ، موکلین کی آمد کیلئے طریقہ کار کا اعلان کردیا

پشاور( دی خیبر ٹائمز کورٹس ڈیسک ) پشاو ر ہائیکورٹ میں آنیوالے وکلاء اور سائلین کرونا صورتحال کے پیش نظر سوشل ڈسٹنس کا خیال رکھیں گے اور اس بارے میں سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے اعلامیے کے مطابق ہائیکورٹ آنیوالے تمام افراد بشمول وکلاء ماسک پہنیں گے اور سینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کریںگے سیکورٹی سٹاف چھ فٹ کی دوری سمیت آنیوالے افراد بھی دو میٹر کا سوشل ڈسٹنس ضروری رکھیں گے۔اعلامیے میں ہائیکورٹ کے کرونا وائرس کے مشتبہ ملازمین کوعدالت عالیہ میں نہ آنے اور اس سلسلے میں ایڈمنسٹریشن سے رابطہ کی ہدایت کی گئی ہیںجنہوں نے مشتبہ مریضوں کی فہرست سیکورٹی انچارج کیساتھ شیئر کی ہوئی ہیں اعلامیے کے مطابق سیکورٹی ایریا میں دن میں تین مرتبہ سپرے کیا جائیگا ..

اپنا تبصرہ بھیجیں