شمالی وزیرستان میں گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ، دو افراد جاں بحق، پولیس
میرعلی میران شاہ شاہراہ پر واقعہ پیش آیا، پولیس، واقعہ ذاتی دشمنی کی بناپر پیش آیا ہے، پولیس .شمالی وزیرستان کے میرعلی میران شاہ مین شاہراہ پر ایک گاڑی پر مسلح حملہ اوروں نے فائرنگ کردیا، جس سے موقع پر دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں، واقعہ کے فوراً بعد میرعلی پولیس جائے حادثہ پہنچ گئی، جہاں سے دونوں لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیا، پولیس کے مطابق حملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، جاں بحق ہونے والے دو افراد ضیا الرحمن ولد شاہ نواز حکیم خیل اور عمران ولد خان محمد عیدک گاوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
Load/Hide Comments