میرعلی (دی خیبرٹائمز رپورٹ اپریل 9 -2020.) شمالی وزیرستان کے یوتھ آف وزیرستان تنظیم نے انٹرنیٹ کی بحالی کیلئے میرعلی میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں یوتھ آف وزیرستان کے علاوہ ملک کے مختلف یونیورسیٹیز اور کالجز کے طلبا، اور ان کےوالدین نے شرکت کی، مظاہرے کے دوران یوتھ کے چیئرمین نوراسلام داوڑ کا کہنا تھا، کہ دور جدید میں بھی ان کا علاقہ وزیرستان انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی نظام جیسے بنیادی انسانی سہولت سےمحروم ہے، ایک دو پرائیویٹ کمپنیوں نے برائے نام موبائل سروس تو شروع کیاہے، تاہم اس سروس سےاب تک 5 فیصد عوام بھی مستفید نہیں ہورہے ہیں، کرونا وائرس کامقابلہ شائد انٹرنیٹ کے بغیر ان کا مقابلہ کرسکے؟ جبکہ آن لائن کلاسز کا تصور بھی یہاں وزیرستان کےطلبانہیں کرسکتےہیں، مظاہرین نے مطالبہ کیاہےکہ وزیرستان میں فوری طور پر انہیں موبائل سروس سمیت تھری جی اور فورجی انٹرنیٹ سروس مہیا کی جائے، مظاہرین کرونا وائرس سے بچنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے سوشل ڈسٹنس کا خیال رکھے ہوئے تھے، دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں بھی آئے روز ایسے ہی مطالبات کیلئے طلبا اور ان کے والدین احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments