شمالی وزیرستان:جھڑپ؛دو سیکیورٹی اہلکارشہیدسات دہشتگردہلاک سیکیورٹی پوسٹ دھماکےسےتباہ

میرانشاہ ( دی خیبر ٹائمز سپیشل رپورٹر ) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ کے نیتجے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ سات شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں ۔ جھڑپ میں متعدد شدت پسندوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ۔ایک دوسرے واقعے میں نامعلوم شر پسندوں نے سیکورٹی چیک پوسٹ کو دھماکے سے اڑادیا ۔
مقامی سرکاری ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق میرعلی کے علاقے ذاکر خیل میں سیکورٹی فورسز کو ایک مکان میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات ملی تھیں جن پر ایکشن لیتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے مذکورہ مکان کو گھیرے میں لے لیا جس پر شدت پسندوں کی طرف سے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع ہو ئی جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے جن میں سپاہی مومن شاہ اور لانس نائک ساجد خان شامل ہیں ۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں سات شدت پسندوں کے ہلاک ہو نے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ میرعلی ہی میں ایک دوسرے واقعے میں گذشتہ رات دس بجے کے قریب نامعلوم افراد نے مدرسہ نظامیہ کے قریب سیکورٹی چوکی کو بارودی مواد سے اڑا دیا تاہم چوکی کے خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ مقامی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کردیا ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات سامنے نہیں ائی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں