تنخوا ہیں نہ ملنے پر وانا میں خاصہ دار/ پولیس کا چیک پوسٹیں خالی کرنے کا اعلان ۔

جنوبی وزیرستان : نمانئندہ خصوصی ) کرونا وائرس کے خطرات کے با وجود جنوبی وزیرستان وانا خاصہ دار فورس کا وانا اعظم ورسک روڈ کو احتجاجاََ بند کرنے کے بعد وانا پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبیدار داؤد خان،شکیل،جاوید،حیب اللہ اور رسول جان وزیر نے کہا کہ ضلعی ہیڈکواٹر وانا کے 1400 خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کوپچھلے پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی بناء پر آج سے تمام چیک پوسٹیں خالی کرنے کا اعلان کردیا اور صوبائی حکومت خاصہ دار فورس کی مستقلی کا نوٹفییکشن جاری کرے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ساری تنخواہیں جنوبی وزیرستان کے اکاؤنٹ آفس میں آئی پڑی ہے لیکن ڈی پی او جنوبی وزیرستان صوبائی حکومت کی نوٹیفیکشن کا بہانہ بناکر ہمیں ٹرخایا جارہا ہے۔انہوں نے آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ اور مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر سے تنخواہوں کی مستقلی کا صوبائی حکومت سے نوٹیفیکشن جاری کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی وزیرستان میں ASIاورSHOرینک کے ایسے بندے لیویز کی شکل میں اہم چیک پوسٹوں پر تعینات کررکھے ہیں جو قانونی طور پر ان پوسٹوں کے اہل نہیں ان پوسٹوں پر تعیناتی خاصہ دار فورس کے حوالدار،نائب صوبیدار،کمانڈر اور صوبیداروں کو تعینات کرنا چاہئے تھے لیکن ڈی پی او نے اپنے کم رینک کے جعلی کارندوں کو غیر قانونی اختیارات سونپ دئیے ہیں جو ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے حالانکہ انکو بزور دستی ان چیک پوسٹوں سے بھاگاکر خالی کرائینگے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ کے پی کے،آئی جی پولیس،ہوم سیکرٹری کے پی کے اور گورنر سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھ چیک پوسٹوں پر ہونے والی نا انصافی کا نوٹس لیکر تنخواہوں کی ریلیز یقینی بنایا جائے جبکہ ساتھ ساتھ ہمارے خاصہ دارفورس کی مستقلی کا نوٹیفیکشن کرنے کے احکامات صادر فرمائے اور جاری لوٹ مار کا تحقیقات کی جائے جبکہ عوام کیلئے آمن و آمان کی وسیع تر مفادکیلئے ازخود نوٹس لیا جائے۔یادرہے کہ اس احتجاج میں 200کے قریب اہلکاروں نے حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں