پشاور ( دی خیبر ٹائمز نیوز ڈیسک ) بی آر ٹی منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے ایک بار پھر کام شروع کر دیا ہے، تاہم کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کئے بغیر کام جاری ہے، لاک ڈاؤن کے شروع میں اس منصوبے پر کام بند کر دیا گیا تھا، اب صوبائی حکومت کی اجازت سے کام دوبارہ شروع کیا گیا ہے، بی آر ٹی منصوبے کے مختلف مقامات اور مختلف حصوں پر کہیں تعمیر تو کہیں توڑ پھوڑ کا کام جاری ہے، منصوبے کے مزدور اور ٹیکنیکل سٹاف کسی بھی قسم کی احتیاطی تدابیر اپنائے بغیر کام کر رہے ہیں اس صورتحال میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا , اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو فوری نوٹس لینا چاہیئے ….
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments