دیر میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے مابین جھڑپ تین پولیس اہلکار اور دو کارکن زخمی

دیربالا میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پابندی کے باوجود کنونشن کا انعقاد کیا جارہا تھا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے میڈیاکو بتایا ہے، کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اس قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے، احکامات کے برعکس پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے سڑک ٹریفک کے لئے بند کردی اور پولیس پر پتھراو اور فائرنگ بھی کی، پولیس کی جانب سے ہجوم کو منتشر کرنے اور سڑک کھولنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی گئی ، پتھراو اور فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی جبکہ دو کارکنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوگئے ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں