خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے صوبائی بجٹ 2025-26 میں مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت 40,000 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے انہوں نے “پورے پاکستان پر بازی لے جانے” کے برابر قرار دیا۔ پنجاب نے فوری طور پر اس اقدام کی پیروی کرتے ہوئے اپنے صوبے میں بھی اجرت 40,000 روپے مقرر کی۔ تاہم، سندھ اور وفاقی حکومت نے اجرت گزشتہ سال کے سطح پر ہی برقرار رکھی، جس پر مزمل اسلم نے معاشی انصاف کے فقدان پر سخت تنقید کی ۔
