باجوڑ ( دی خیبر ٹائمز خصوصی رپورٹ ) باجوڑ کی انتظامیہ کا وفاقی حکومت کی احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں لوگوں سے غیر قانونی پیسے لینے والے پانچ افراد کی گرفتاری کا دعویٰ ۔ ان پانچ ملزمان میں گورنمنٹ ہائی سکول عنایت کلے کا ایک چوکیدار بھی شامل ہے ۔انتظامیہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے پیر کے روز میڈیا کو بتایا ہے، کہ مذکورہ پانچوں افراد کی گرفتاری ایک اچانک چھاپے کے دوران عمل میں لائی گئی ۔ انھو ں نے بتایاکہ چھاپہ اسسٹنٹ کمشنر خار سب ڈویژن فضل الرحیم کی سربراہی میں ایک ٹیم نے پیر کے دو پہر گورنمنٹ ہائی سکول عنایت کلے میں قائم ڈسٹریبویشن پوائنٹ پر ڈالا ۔ اہلکار کے مطابق مذکورہ پانچوں افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گئیا ہے، جنھیں بعد میں خار حوالات منتقل کئے گئے ہیں، اہلکار کے مطابق گرفتار ملزمان میں تین ریٹلرز۔ ایک سکول چوکیدار اور ایک ایجنٹ شامل ہیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments