بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) کیڈٹ کالج کے خلاف تحریک چلانے والوں کی ڈوریں کوئی اور ہلاتا ہے یہ لوگ ہمیں بلیک میل نہیں کرسکتے،نیب انکوائری سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں جے یو آئی کے سابق صوبائی اسمبلی اُمیدوار پی ٹی آئی کا لبادہ اُوڑھ کر الزام تراشی پر اُتر آئے ہیں یہ خود نیب کو مطلوب ہیں جس کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان کے بھائی پاکستان تحریک انصاف کے سابق اپوزیشن لیڈر ملک گل باز خان اقوام بنوں کے رہنما عیسکی قبیلے کے سربراہ ملک شکیل خان،سابق تحصیل کونسلر معصوم خان وزیر نے وزیر ہاؤس میں پارٹی کے دیگر ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں اور درجنوں کارکنوں کے ہمراہ پُرہجوم ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بکاخیل سے تعلق رکھنے والے بعض لوگوں نے خود کو پی ٹی آئی کے کارکن اور قوم کے مشران ظاہر کرکے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرکے قوم کئ ترقی کے منصوبوں کے خاتمے کی سازش اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان کے خلاف بے جا الزامات لگائے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ان لوگوں کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے اُمیدوار کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہرانے میں بھی بھرپور کردار ادا کیا انہوں بکاخیل مشران کو بھی دھوکہ میں رکھا ہے یہ لوگ سیاسی مخالفین کے اشاروں پر سب کچھ کر رہے ہیں ان لوگوں کی جے یو آئی کے اپوزیشن لیڈر اور قومی وطن پارٹی کے رہنماؤں کے گھروں میں باقاعدہ اجلاس ہوئے ہیں جبکہ ان کا سپانسر ایم ایم اے کے سابق صوبائی اسمبلی اُمیدوار ملک شیرین مالک ہیں جو خود نیب کی انکوائری سے بچنے کیلئے پیراشوٹ کے ذریعے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اور آج بنوں میں ضلعی نائب صدارت کے عہدے پر بیٹھ گئے ہیں ان کو ہم نے صوبائی اسمبلی اور یونین کونسل کے ڈسٹرکٹ کونسلر کی نشست پر بُری طرح شکست دی ہے لیکن ہم اُنہیں بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف ایک حساس اور باخبر جماعت ہے یہ پی ڈ ی ایم اے کا آئی ڈی پیز کیمپ نہیں ہے انہوں نے پارٹی کے اندر اور علاقائی سطح پر غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بکاخیل دورہ کے موقع پر بکاخیل کے مذکورہ مقام پر کیڈٹ کالج، ریسکیو 1122 سمیت دیگر اہم منصوبوں کی منظوری کے اعلانات کئے اور اسی مقام پر کالج کا افتتاح بھی کیا اب ان منصوبوں کی تعمیر کیلئے مذکورہ اراضی پر سیکشن فور ضلعی انتظامیہ نے لگایا ہے اس میں صوبائی وزیر کا کوئی اختیار نہیں تاہم ہم واضح کرتے ہیں کالج کا منصوبہ اسی مقام پر تعمیر ہوگا اور 19 جنوری کو صوبائی وزیر کی صدارت میں ضلعی انتظامیہ آفسران اور بکاخیل قبیلے کے بارہ ذیلی شاخوں کے مشران کے ساتھ جرگہ میں طے شدہ فارمولے کے تحت تمام امور سرانجام دیئے جائیں گے پی ٹی آئی اور صوبائی وزیر کو بلیک میل کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی اور علاقے میں تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا مخالفین الزام تراشی کے لئے اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کریں ہم نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سابق صوبائی اسمبلی اُمیدوار اور پی ٹی آئی بنوں کے ضلعی نائب صدر ملک شیرین مالک کے خلاف انکوائری شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں.
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments