جانی خیل قبائل کے ساتھ حکومتی مذاکرات ناکام، دھرنے میں شدت آگیا

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جانی خیل کے مظاہرین نے ملک نصیب کی لاش سمیت لانگ مارچ کیلئے اسلام آبادروانگی کیلئے آج بدھ کا روز مقرر کیا ہے سول اور عسکری حکام کیساتھ مذاکرات ناکام ہو ئے،دھرنے نے زور پکڑ لیا پشاور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر خان بابا نے گزشتہ روز کئی روز کی پیدل سفر کرکے شریک ہو ئے جانی خیل دھرنے کے منتظمین نے باقاعدہ لشکر تشکیل دیئے ہیں اور تین مختلف گروپوں کو تشکیل دیا ہے جس سے رو گردانی کر نے پر قوم جرمانہ وصول کر ے گی، اپنے ساتھ سفری اشیائے ضروریہ بھی ساتھ لائے ہیں، غذا ء،میڈیسن اور راستے میں رکاؤٹیں ہٹانے کیلئے بھاری مشینری کا انتظام بھی کیا گیا ہے دوسری جانب بنوں پولیس کی جانب سے بھی نفری مزید بڑھا دی گئی ہے اور بنوں سمیت ملحقہ اضلاع سے بھی پولیس نفری منگوا ئی ہے پولیس نے ٹوچی پل، لوڑا پل ،کنگر پل اور ککی میں سی پیک روڈ پر کنٹینر رکھ کر آمد و رفت کیلئے بند کر دیا ہے واضح رہے کہ 30مئی کو ملک نصیب نامعلوم مسلح آفراد کی فائرنگ سے قتل ہو نے کے بعد قوم نے لاش سمیت دھرنا دیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں