میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کےگذشتہ تین دن سے جاری اراضی کے تنازعات میں اتوار کو عیدک اور بوراخیل قبائل کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ جاں بحق شخص کا نام ناصر گل ولد رمبیل گل جبکہ زخمی کا نام عرب خان ولد عیدہ خان بتایا گیا ہے ۔ اتوار کو بھی خدی ، عیدک اور نورک کے مقام پر پاک افغان شاہراہ دن بھر بند رہی تاہم مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے نام کو خفیہ رکھنے کی اپیل پر بتایا کہ اتوار کے روز خدی اور مچی خیل کے مابین مذاکرات کی کامیابی کے بعد پاک افغان شاہراہ کو کھول دیا گیا جبکہ میرانشاہ کی مین ٹرانسمیشن لائن پر سے زنجیریں بھی ہٹادی گئیں جس کے بعد سڑک پر ٹریفک بحال ہو ئی اور بجلی کی روانی بھی جاری ہو گئی۔ تاہم عیدک اور بورا خیل کے مابین فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں تنائو کی کیفیت برقرار رہی ۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر میرعلی عباس افریدی ، ایڈیشنل کمشنر دولت خان ، تحصیلدار حبیب الرحمن اور دیگر انتظامی افسران دن بھر جرگے سمیت مذاکرات میں مصروف رہے جس میں کئی مقامات پر کامیابی ہو ئی ہے تاہم اخری اطلاعات انے تک تمام فریق مورچہ زن تھے جس کیلئے پولیس فورس اور لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے تھے ۔ انتظامیہ کے اہلکار نے بتایا کہ خدی اور مچی خیل ،اور عیدک اور بوراخیل کے مابین تنازعات کت فیصلوں کیلئے انتظامیہ اور جرگے کے اراکین ایک طرف فریقین کو مورچے خالی کرنے پر زور دے رہے ہیں جبکہ ساتھ میں امن کےلئے تیگہ پر بھی زور دیا جا رہا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments