شمالی وزیرستان میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز، 1 لاکھ تک بچوں کو پولیو ویکسین فراہم کرنے کیلئے جامع پلان تشکیل دیدیا گیا

میرانشاہ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں مہم کے دوران ایک لاکھ اٹھ ہزار کے قریب پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کے دفتر سے جاری کردہ ایک اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ انسداد پولیو کی یہ مہم آج 17ستمر سے 21 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں شمالی وزیرستان کے تمام دس تحصیلوں کیلئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 533 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 507 موبائل ٹیمیں، 17فیکسڈ اور نوٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اعلامئے کے مطابق مہم کی مؤثر نگرانی کیلئے 140 ایریا انچارج بھی مقرر کئے گئے ہیں جبکہ پولیو ورکروں کی سیکورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری متعین کی گئی ہے۔ اعلامئے کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا ہے کہ وہ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے اپنا کردار آدا کریں تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں