مردان میں سکول ٹیچر سلیم اللّہ کے 2 بیٹے شفیع اللّہ اور طلحہ کو جعل سازی کرتے ہوئے امتحانی مرکز سے گرفتار

مردان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) مردان بورڈ کے چئیرمین امتیاز ایوب کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی ہدایات پر انتظامی افسران اور بورڈ حکام نے گورنمنٹ ہائیر سیکینڈری سکول گمبت کے امتحانی ہال کا اچانک دورہ کیا، دورہ کے موقع پر چھاپہ مار ٹیم نے چیکینگ کے دوران مقامی سکول ٹیچر سلیم اللّه کے بیٹے شفیع اللہ کو ان کے بھائی طلحہ سلیم کی جگہ امتحانی حال میں پرچہ حل کررہاتھا، جس کو ٹیم نے رنگے ہوتھوں پکڑا، چھاپہ مار ٹیم نےدونوں بھائیوں کے خلاف دھوکہ دہی، جعل سازی ، کے تحت ایف آئی آر درج کرکے دونوں کو گرفتار کرلئے، جبکہ اسی کیس میں امتحانی مرکز کے سپرنٹینڈنٹ کو بھی گرفتار کرلیا۔ اور ساتھ ساتھ طالبعلم پر مردان بورڈمیں بھی دھوکہ دہی ، جعل سازی اور دو نمبری کرنے کا کیس بھی بنالیا گیا، جس میں طالبعلم کو امتحان سے بھی باہر کردیاگیا۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریشن اور بورڈ افسران کا کہنا تھا کہ شفیع اللہ کا والد سلیم اللہ بھی سرکاری اسکول ٹیچر ہے، جس نے انکے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے انہیں بھی گرفتار کرلیا، دیگر طلبا اور علاقے کے مشران نے میڈیا کو بتایا ہے، کہ سکول ٹیچر سلیم اللہ اور اس کا بھائی پہلے بھی سزایافتہ ہیں، عوامی حلقوں اور دیگر طلبا نے وزیر اعلی ، گورنر اور وزیر تعلیم خیبرپختونخوا سے ملو ث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ اس طرح کے دھندے کا مکمل خاتمہ ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں