پشاور چڑیا گھر میں دو ماہ کے دوران تیسرا اور آخری زرافہ بھی ہلاک

پشاور( خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) پشاور کے چڑیاگھر میں دو ماہ کے دوران تیسرا اور آخری زرافہ بھی ہلاک ہوگیا ہے، زرافہ آج اچانک زمین پر گِر کر ہلاک ہوگیا، سیکرٹری جنگلات شاہداللہ کا کہنا ہے، کہ زرافہ کا باقاعدہ پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، ہلاک زرافہ کا پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کا اصل وجہ معلوم ہوگا، زرافہ کی عمر ڈھائی سال تھی، جو پشاور کے چڑیا گھر کی زینت کیلئے انہیں افریقہ سے منگوایا گیا تھا، چڑیا گھرمیں اب تک تین زرافہ سمیت چار بڑے جانور ہلاک ہوئے ہیں، اس سے قبل زیبرا بھی موت کا شکار ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں