لکی مروت ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) تجوڑی پولیس نے 15 اپریل کو سپین جماعت کے قریب اومنی ڈیلر سے احساس کفالت پروگرام کے لیے لے جانے والے شخص سے اسحلہ کی نوک پر پانچ لاکھ روہیہ ڈکیتی کرنے والے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے لوٹی ہوئی رقم پانچ لاکھ روپیہ ٹچ سکرین موبائیل اور واردات میں استعمال ہونے والے آلہ خوف کلاشنکوف برآمد کر لیا،
ایس پی انوسٹی گیشن گل نصیب خان کا ہمراہ ڈی ایس پی نورنگ اقبال مہمند اور ایس ایچ او تجوڑی فرقان جاوید خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ مدعی علی رحمان ولد سکنہ بخمل احمد زئی نے تھانہ تجوڑی میں رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمراہ گل ظفر وامنی ڈیلر سکنہ بخمل احمد زگاوں سے بنک سے رقم نکال کر جارہا تھا راستے میں موٹر سائیکل سواروں نے رقم لوٹ لی۔پولیس نے نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ڈکیتی میں ملوث دونوں ملزمان سجاد اور زاکر خان سکنان مستی خیل بیٹنی کو ٹریس کرتے ہوے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کی نشایدئی پر ان کے قبضے سے مذکورہ مسروقہ پانچ لاکھ روپیہ ، موبائل فون اور واردات میں استمعال ہونے والا اسحلہ ایک ضرب کلاشنکوف معہ ایمونیشن برامد کرلی
Load/Hide Comments