کرونا سے جاں بحق ڈاکٹر جاوید ہی ہمارے حقیقی ہرو ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور( دی خیبرٹائمز ہیلتھ ڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نےحیات آباد میڈیکل کمپلکس کا دورہ کیا، ہسپتال انتظامیہ سے کرونا کے باعث جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر محمد جاویدکی تعزیت، اور کا فاتحہ کیا، وزیر اعلی نے مرحوم ڈاکٹر جاوید کی سول ایوارڈ کے لئے نامزدگی کا اعلان بھی کیا،وزیراعلیٰ نے خیبرہختونخوا حکومت کی جانب سے مرحوم کے اہل خانہ کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان بھی کیا، ڈاکٹر جاوید ہمارے اصل ہیرو ہیں، ڈاکٹرجاوید نے دوسروں کی جانیں بچانے کے لیے اپنی جان قربان کردی، کورونا کے مریضوں کے لئے ڈاکٹر جاوید کی عظیم قربانی کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا، ہم فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کے ساتھ ہیں، طبی عملے کے حوصلوں کو سلام پیش کرتا ہوں، وزیر اعلی کے مشیر اجمل وزیر اور چیف سیکرٹری ڈ اکٹر کاظم نیاز کے علاوہ دیگر اعلی حکام بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے،

اپنا تبصرہ بھیجیں