پاراچنار میں مختلف مذہبی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اہلبیت کی شان میں گستاخی کے مرتکب عبدالرحمان نامی شخص کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کے مرکزی شہر پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حسینی کے سربراہ حاجی عابد حسین ، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید نقی شاہ ، ڈاکٹر حسین جان اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ اہلبیت علیہ السّلام صحابہ کرام رضوان اللہ کی شان میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے اور عبدالرحمان نامی شخص نے اہلبیت کی شان میں گستاخی کرکے ناقابل معافی جرم کا ارتکاب کیا ہے اس لئے فوری طور اسے گرفتار کیا جائے اور اسے عبرتناک سزا دی جائے مقررین نے کہا کہ اگر مجرم کو سزا نہ دی گئی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں