ٹانک میں ڈنڈوں اور فائرنگ سے 1 شخص قتل، 3 زخمی، ملزمان فرار

ٹانک (دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ضلع ٹانک کے نواحی علاقے گوروکی کوٹ شیرک گومل میں اراضی کے تنازعے پر کمیشن اہلکاروں کی موجودگی میں ملزمان نے ڈنڈوں اور فائرنگ کرکے 46 سالہ طاہر شاہ ولد دلیل شاہ کو قتل کردیا، جبکہ اسی خاندان کے تین افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں 37 سالہ حکمت شاہ ولد دلیل شاہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں 45 سالہ ڈرگ انسپکٹر رحمت شاہ 65 سالہ دلیل شاہ ولد نعیم شامل ہیں، پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے، کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردئے گئے۔
واقعے میں نامزد ملزمان میرام شاہ، سیفور شاہ، اسرار شاہ پسران شیرک ، یاسر ولد سیفور شاہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جس کی گرفتاری کیلئے مقامی پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ ساتھ میں واقع قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں بھی ملزمان کی گرفتاری کیلئےآئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے خصوصی ہدایات جاری کئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں