پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع ٹانک و جنوبی وزیرستان کے عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹانک ڈیرہ اسماعیل روڈ پر سراکری افسران کی غیر ضروری امد و رفت پر مکمل پابندی عائد کریں، کوینکہ یہ روڈ مکمل غیر محفوظ ہے، جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں تعینات تمام محکموں کے افسران ڈیوٹی کیلئے صبح ٹانک اتے ہیں اور ڈیوٹی کے بعد شام کو ڈیرہ اسماعیل خان جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو افسران جس ضلع میں تعینات ہو اس کی چوبیس گھنٹے اسی ضلع میں موجودگی ضروری قرار دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ سیول جج شاکراللہ مروت کی اغوائیگی پر افسوس ہے۔اور ان کی جلد از جلد بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں، تاہم دیگر افسران کیلئے قانون بنایا جائے کہ جو جس ضلع میں تعینات ہو وہ رات بھی اسی ضلع میں گزاریں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر آمد ورفت اتنا زیادہ ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما ہو سکتے ہیں، کیونکہ جھاڑیوں میں چھپے حملہ اور کا پتہ کون لگا سکتا ہے۔اور ائے روز ایک راستہ پر دو بار جانے والے افسران کی اغوائیگی اور اس کو ٹارگٹ کرنا اسان ہے۔ انھوں نے کہا کہ اعلی سیول و عسکری قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں۔ کہ اس، حوالے سے ضروری احکامات صادر کئے جائیں۔ تاکہ شااکر اللہ مروت جیسے اور واقعات پیش نہ آسکے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments