شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ واقعہ کا ایف آئی تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں درج

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں 25 مئی کونامعلوم نقاب پوشوں کی فائرنگ سے جانبحق سرکاری آفیسر ذبیداللہ اور دو دیگر کو قتل کیاگیاتھا، تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں نامعلوم نقاب پوش شرپسندوں کے خلاف قتل، انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت ایف آئی ار درج ہوئی، حسوخیل میں نقاب پوش شرپسندوں نے دن دہاڑے پی ایس پی آفیسر زبید اللہ داوڑ سمیت تین افراد پر اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کیاتھا، شہید زبیداللہ داوڑ و فرمان اللہ موقع پر جاں بحق ہوئےتھے، جبکہ ملک نعمت اللہ ہسپتال میں دم توڑ گئےتھے،
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں اب تک سی ٹی ڈی کا کوئی اہلکار یا تھانہ موجود نہیں، یہی وجہ ہے کہ سی ٹی ڈی بنوں پولیس نے ایف آئی آر درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں