پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرم پرائیویٹ سکول ٹیچرز یونین کے نومنتخب صدر احمد طوری ، جنرل سیکرٹری علی گوہر ، نائب صدر شفیق مطہری ، جوہر علی ، شاہ زیب اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ مختلف قسم کے مسائل کا شکار ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل مزید بڑھ گئے ہیں اس وجہ سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ٹیچرز نے یونین کا قیام عمل میں لایا جس کا بنیادی مقصد اساتذہ اور سکول مالکان کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنا اور تعلیم کی فروغ کیلئے جدو جہد کرنا ہے ٹیچرز رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ علاقے میں تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کرنا چاہتے ہیں اور اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے باقاعدہ آئین سازی کے بعد راہ عمل مرتب کرینگے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments