ضلع مہمند( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ملگری وکیلان ضلع مہمند نامزدگی اور نوٹیفیکیشن کے مطابق حبیب اللہ مہمند ایڈوکیٹ صدر، ایڈوکیٹ ولی خان مہمند نائب صدر، ایڈوکیٹ مصور شاہ مہمند جنرل سیکرٹری، ایڈوکیٹ رخسانہ مہمند پریس سیکرٹری، ایڈوکیٹ زین العابدین مہمند فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔ منتخب ہونے والے آراکین نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے، کہ وہ ملگری وکیلان اور مہمند بار کے لئے خلوص دل سے کام کرینگے اور ملگری وکیلان کے ایجنڈے اور مشن کو آگے لے جائیں گے۔ قانون و آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرینگے اور پارٹی منشور پر کاربند رہینگے۔ جس کے ہرفیصلے پر من وعن عمل کیا جائے گا۔
