وسطی کرم وتیزئی تانڑہ میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جانبحق ہوئے۔

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پولیس زرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق وسطی کرم دو فریقوں کے درمیان مسلے کے حل کیلئے وتیزئی سنگڑوبہ تانڑے میں جرگہ ہورہا تھا جس میں فائرنگ کے نتیجے میں ملک خیالی کا بھائی رحیم اور اس کے تین بھتیجے عامر، صدام اور مصور موقع پر ہی جانبحق ہوگئےہیں، ملزمان موقع واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، تاہم پولیس ان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے ماررہی ہے
پولیس ذرائع کے مطابق یہ لوگ کل ٹل شہر سے گاٶں سنگڑوبہ تانڑے میں جرگہ کیلئے آئے تھے اور ان کی پرانی دشمنی بھی ہے۔
واضح رہے کہ سنگڑوبہ تانڑے سنٹرل کرم کے دور دراز علاقہ ہے جس کی سرحدیں ٹل دوآبہ کیساتھ لگتے ہے اور وہاں پر وتیزئی، وزیر اور کئی دیگر قبائل آباد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں