شمالی وزیرستان میں موبائل ٹاور کی مشینری کو آگ لگاکر راک کا ڈھیر بنادیا، یوتھ آف وزیرستان نے حکومت سےمجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے حیدرخیل گاؤں میں حال ہی میں زونگ موبائل کمپنی کی ٹاور کو نامعلوم افراد نے گزشتہ رات نذر اتش کرکے پورے ٹاور اور اس میں موجود قیمتی جنریٹر اور دیگر مشینری کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا۔ مقامی پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات نو بجے کے قریب نامعلوم شرپسندوں نے حیدر خیل میں پہلے موبائل ٹاور کے جنریٹر کو اگ لگادی جس کے بعد پورا ٹاور شعلوں کی لپیٹ میں اگیا اور جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ یوتھ اف وزیرستان کے صدر کابل جان ، ترجمان مصور داوڑ ، سنید داوڑ اور ان کے دیگر متحرک ساتھیوں نے پشاور میں صحافیوں کو بتایا کہ حیرت انگیز طور پر ٹاور نو بجے رات سے صبح تک جلتا رہا اور اس کے شعلے اسمان سے باتیں کرتی رہیں تاہم کسی نے بھی اس کو بجھانے کی کوشش نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا ، کہ حال ہی میں اسی ٹاور نے نہ صرف موبائل سگنل شروع کئے تھے بلکہ ساتھ ہی تھری جی فور جی نے بھی کام شروع کیا تھا جو کہ مشکل سے ایک ہفتہ بھی نہ چل سکا اور لوگوں میں اس پیش رفت سے موجود خوشی کو ایک بار پھر چھین لیا گیا، جس کیلئے گزشتہ کئی سالوں سے یوتھ آف وزیرستان چیختے چیختے اپنے آنے والے نسلوں کی مستقبل بہتر کرنے کیلئے مطالبہ کرت تھے، یوتھ آف وزیرستان کے وفد نے موبائل ٹاور کو نذر اتش کرنے کے اس فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات ترقی کے دشمنوں سے ہضم نہیں ہو پا رہی اور چاہتے ہیں کہ وزیرستان کو تاریکیوں میں ڈبو دیا جائے۔ انہوں نے یوتھ اف وزیرستان کی توسط سے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موبائل ٹاور کو نذر اتش کرنے والے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کھرا کیا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔
یوتھ آف وزیرستان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے، کہ موبائل کی نجی کمپنی کے املاک کو آئندہ کیلئے سیکیورٹی فراہم کیا جائے، تاکہ کل کوئی بھی نجی کمپنی وزیرستان میں آکر عوام کو سہولیات دے سکیں۔
واضح رہے کہ یوتھ آف وزیرستان کے شہید کئے جانے والے صدر نوراسلام داوڑ نے ان کے ساتھیوں سمیت مونائل اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کیلئے سرتھوڑ کوششیں کی ہیں، موبائل اور انٹرنیٹ سروس شہریوں کو ان کی شہادت کے بعد ملی، لیکن ان کی کاوشیں رنگ لے آیا، تاہم ترقی کے دشمن ان نامعلوم افراد نے انتہائی آسانی کے ساتھ موبائل ٹاور کی مشینری اور عمارت کو آگ لگاکر وزیرستان کے شہریوں کو اس سہولت سے دوبارہ محروم کردیا جس حصول کیلئے انتھک محنت کیاگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں