پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو1122 کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیراحمد کا فوت ہونے والے ریسکیو1122 اہلکار شاہد گل کی رہائش گاہ واقع کاٹلنگ میاں خان آمد. اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر حارث حبیب بھی موجود تھے انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 ایک خاندان کی مانند ہیں. ریسکیو انتظامیہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے اور ریسکیو 1122 کی جانب سے جانبحق شاہد گل کے خاندان سے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا.شاہد گل کزشتہ روز طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے جن کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میاں خان میں ادا کی گئی.
