ضلع کرم کے یوسف خیل قبائل نے کہا ہے، کہ ان کی اراضی کو قابضین سے واگزار کرکے عدالتی احکامات کا تقدس رکھا جائے

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علاقہ زیڑان یوسف خیل کے میر کلاں قبائل کے حسن علی اور مظاہر علی نے کہا کہ عدالت نے ان کے جائیداد اور شاملات کا فیصلہ ان کے حق میں کیا ہے مگر بعض فراڈ اور دھوکے سے ہماری زمین تقسیم اور فروخت کررہے ہیں، قبائل نے پاک آرمی ، پولیس ، ضلعی انتظامیہ او دیگر ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں اپنے حقوق دئیے جائیں اور عدالتی احکامات کا احترام کیا جائے، عدالت نے انہیں مسجد امام بارگاہ اور قبرستان کو استعمال کرنے کی اجازت دی ہے، مگر مخالفین اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے ان کی زمینوں کو فروخت کررہے ہیں اور ان کے معاملات میں بے جا مداخلت کررہے ہیں، رہنماؤں نے کہا کہ انہیں قبرستان میں ان کے مردے بھی دفنانے سے روکا جارہا ہے، جو ان کے ساتھ ذیادتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں