شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک اور واقعے میں خاتون اہلکار شہید

میرانشاہ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے علاقے میں میرعلی میں خیسور روڈ پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ہیلتھ ورکر شہید، ملزمان بحفاظت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے خوشحالی میں خیسور روڈ پر ایک مقامی خاتون ہیلتھ ورکر ناہید بی بی کو دوران ڈیوٹی نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شہید کردی جس کی لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرعلی لا یا گیا ہے ۔ مرحومہ ناہید بی بی کا تعلق میرعلی کے گاؤں موسکی سے بتایا جاتا ہے اور ایک محکمہ صحت شمالی وزیرستان کے تحت ایک غیر سرکاری تنظیم کے ساتھ بطور نیوٹریشنیسٹ کام کر رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں