شمالی وویرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے تحصیل ہیڈکوارٹر میرعلی میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے، کہ شہید ڈاکٹر ولی اللہ کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشنل انکوائری کمیشن کے قیام کا اعلان کریں، ان کی قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، شہید ڈاکٹر ولی اللہ کو شہید کا پیکج اور ان کے بچوں کا مستقبل بچانے کیلئے حکومت فوری طور پر ان کی کفالت تعلیم و تربیت کا اعلان کریں، بصورت دیگر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملک گیر سطح پراحتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائیگا، احتجاج میں ینگ ڈاکٹروں کے ساتھ محکمہ صحت کے دیگر ملازمین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کالی پٹیاں باندھے، پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھائے رکھے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments