شمالی وزیرستان رزمک میں بارودی مواد کا دھماکہ دو سیکیورٹی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں رزمک کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی کانوائے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد حسین شہید ہوگئے ہیں،
دھماکہ کے بعد علاقہ میں سیکیورٹی اہلکاروں نے سرچ آپریشن شروع کیا ہے، تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات آئے روز رونما ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے یہاں کے شہری نامعلوم خوف کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں