کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عید پر تمام مصروفیات منسوخ کرنے پڑے، میرکلام وزیر ممبرخیبرپختونخوا اسمبلی

پشاور ( دی خٰبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) شمالی وزیرستان سے رکن صوبائی اسمبلی میرکلام وزیر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے، کہ دنیا بھر کی طرح وطن عزیز میں بھی کرونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، جہاں اس کے تدارک کیلئے ویکسین کا استعمال عمل میں لایا جارہاہے، وہیں بیماری نے بھی شہریوں کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لینا شروع کیا ہے، کرونا سے خود کو اور اپنے شہریوں کو بچانے کیلئے ضروری ہے، کہ ہر شہری حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر من و عن عمل کریں، سماجی فاصلوں سمیت ماسک، سینیٹائزر کا استعمال اور ملنے میں احتیاط ہی ہم اس موذی اور خطرناک بیماری سے بچ سکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ میرکلام وزیر نے عید پر تمام مصروفیات منسوخ کرکے کرونا ایس او پیز کے مطابق عید گزارنے کا اعلان کیا ہے۔
میرکلام وزیر کا یہ بھی کہنا ہے، کہ کرونا بیماری کسی کے گھر نہیں جائیگی، بلکہ ہم خود باہر سے اپنے گھروں کرونا وائرس منتقل کررہے ہیں، جس کے خطرناک نتائیج ہمارے سامنے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں