قبائلی ضلع کرم میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر پولیس اہلکاروں کو ترقیاں دیدی گئی

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع کرم طاہر اقبال نے میڈیا کو بتایا ہے، کہ بہترین کارکردگی پر دو پولیس اہلکاروں کو ترقی دی گئی زاہد حسین کو سب انسپکٹر اور اشتیاق حسین کو اے ایس آئی کے رینک لگائے گئے، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ منشیات کے خاتمے اور دیگر جرائم پر قابو پانے میں ان کا کردار مثالی تھا، جس کی وجہ سے انہیں ترقیاں دیدی گئی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ قبائلی ضلع میں پولیس فورس کو مزید موثر بنانے اور کارکردگی کی بہتری کیلئے جزا و سزا کا عمل بھی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں