شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کےمابین جھڑپ، 4 دہشتگردہلاک 2اہلکار شہید

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے میرعلی تحصیل کے علاقہ شیراتلہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان بدھ کی درمیانی شب سرچ اپریشن کے دوران مسلح جھڑپ کے نتیجے میں چار دہشتگرد ہلاک جبکہ دو سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ جھڑپ میں چار اہلکار زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ مقامی سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ رات سیکورٹی فورسز نے میرعلی تحصیل کی حدود شیراتلہ بوبلی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والوں کے مابین سرچ اپریشن شروع کیا ، جس دوران سیکورٹی فورسز پر اچانک حملہ ہوا، حملے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید ہو ئے جبکہ چار زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں نائب صوبیدار امین اور سپاہی شیر زمین جبکہ زخمی ہونے والوں میں نائب صوبیدار وحید، نائیک امجد، لانس نائیک شاہد اور لانس نائیک اکبر علی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں چار دہشتگرد کمانڈر امداد اللہ، رسول نواز، خیراللہ اور اسلام اللہ ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ کمانڈر امداد اللہ حافظ گل بہادر گروپ کے اہم کمانڈر تھے جبکہ رسول نواز کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کیا ہے۔

وزیرستان میں پھراندھیروں کی آمد۔۔ تحریرناصرداوڑ

اپنا تبصرہ بھیجیں